January 19, 2022

جناب عمرایوب خان نے کہا ہے کہ ویکسین کی خریداری کے لیے ایشین ڈویلپمنٹ بنک وزارتِ اقتصادی امور پاکستان کے ساتھ کام کرنے میں سب سے زیادہ متحرک رہا ہے

 601 total views

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و چئیرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی جناب عمرایوب خان نے کہا ہے کہ ویکسین کی خریداری کے لیے ایشین ڈویلپمنٹ بنک وزارتِ اقتصادی امور پاکستان کے ساتھ کام کرنے میں سب سے زیادہ متحرک رہا ہے اور زبردست ٹیم ورک تیزی سے جاری ہے۔واضح رہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی مالی اعانت سے چلنے والی COVID-19 ویکسینز کی 15 ملین مزید خوراکیں دسمبر کے دوران پاکستان پہنچیں۔ ADB کی 500 ملین ڈالر کی امداد 35 ملین سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگانے کے لیے تقریباً 75 ملین ویکسین کی خوراکیں، حفاظتی بکس اور سرنجز کی خریداری میں مدد فراہم کرے گی۔وفاقی وزیر نے ایشین بنک حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Previous post جناب عمرایوب خان اہلیانِ کھلابٹ کو جلد قبرستان اراضی کی خوشخبری سنائیں گے
Next post ہریپور میں ورکر کنونشن میں خطاب