August 8, 2022

سمائیل ایف ایم 88.6 ہریپور سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا

Read Time:56 Second

 1,866 total views

خانپور ( بیورورپورٹ)سمائیل ایف ایم 88.6 ہریپور سے کھلی کچہری کا انعقاد
ریڈیو پروگرام رابطہ میں ڈپٹی کمشنر ہری پور محمد مغیث ثناءاللہ نے گڈ گورنس کے تحت ضلع ہریپور کی تینوں تحصیلوں میں جاری صفائی مہم کے حوالے سے لوگوں کے رائے اور مسائل جاننے کیلئے سمائیل ایف ایم 88.6 ہریپور سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس کے میزبان شہریار شاہ تھے۔ پروگرام میں ضلع بھر سے عوام نے بذریعہ ٹیلی فون کال اور فیس بک جاری مہم کے حوالے سے رائے کا اظہار کیا اور مختلف مقامات پر گندگی کے ڈھیر اور بند نالوں کے حوالے سے نشاندہی کی۔ پروگرام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مختیار احمد، ٹی او آر ہریپور ابرار علوی، ٹی ایم او خانپور سید کامران علی شاہ اور ٹی ایم او غازی پیر اعظم شاہ بھی موجود تھے جنہوں نے متعلقہ تحصیلوں میں جاری مہم کے حوالے سے تفصیلات بتائی۔ عوام کی جانب سے نشاندہی کیئے جانے والے مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ہری پور محمد مغیث ثناءاللہ نے متعلقہ ٹی ایم اوز کو ہدایات جاری کی اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Previous post JochenFlasbarth نے وزیر برائے اقتصادی امور پاکستان جناب عمر ایوب خان سے ملاقات کی اور دو طرفہ ترقیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا
Next post Pakistani IT freelancers are not registering with the government