
ورلڈ بنک ۔ایشین بنک ۔چین، فرانس، جاپان اور برطانیہ کے تعاون سے 6,079 ملین ڈالرز سے چوبیس منصوبوں پر عملدرآمد
232 total views
وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے NCC-FFP کے اجلاس کی صدارت کی او پنجاب حکومت کے غیر ملکی فنڈ سے چلنے والے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں متعلقہ صوبائی وزراء اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیر نے فاسٹ ٹریک بنیادوں پر عملدرآمد کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ گورنمنٹ پنجاب ۔ورلڈ بنک ۔ایشین بنک ۔چین، فرانس، جاپان اور برطانیہ کے تعاون سے 6,079 ملین ڈالرز سے چوبیس منصوبوں پر عملدرآمد کر رہا ہے۔ 24 منصوبوں میں سے 17 پراجیکٹس کی پیشرفت کو تسلی بخش قرار دیا گیا، 4 پراجیکٹس کو جزوی طور پر تسلی بخش قرار دیا گیا جبکہ 3 پراجیکٹس کو مسائل کے طور پر شناخت کیا گیا ۔وفاقی وزیر نے غیر ملکی امداد سے چلنے والے دیگر منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی لانے کے لیے لائن ڈپارٹمنٹس کی کوششوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے مزید ہدایت کی کہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹس کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے اور پراجیکٹس کی موثر نگرانی کی جائے۔
More Stories
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان کی خصوصی کاوش سے واپڈا کی 100کنال اراضی باقاعدہ طور پر ٹی ایم اے ہریپور کے حوالے کردی گئی
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان کی خصوصی کاوش سے واپڈا کی 100کنال اراضی...
عمر ایوب خان نے 4 کروڑ 30 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے گاوں الولی میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان نے 4 کروڑ 30 لاکھ روپے کی خطیر...
3 کروڑ 20 لاکھ روپےکی خطیر لاگت سے سملاں نگر روڑ کی تعمیر کاافتتاح کردیا۔
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان اور ایم پی اے اکبر ایوب خان نے...
عمر ایوب خان نے 2 کروڑ 5 لاکھ روپے کی فنڈنگ سے گاوں دوبندی میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان نے 2 کروڑ 5 لاکھ روپے کی فنڈنگ...
عمر ایوب خان نے 4 کروڑ 35 لاکھ روپے کی فنڈنگ سے گاوں مکھن میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان نے 4 کروڑ 35 لاکھ روپے کی فنڈنگ...
عمر ایوب خان نے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت سے جامعہ میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان نے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت...