May 20, 2022

وفاقی وزیرجناب عمرایوب نے 23 کروڑ 20 لاکھ کی فنڈنگ سے سرائے نعمت خان میں سوئی گیس فراہمی منصوبوں کا افتتاح کردیا

 1,209 total views

وفاقی وزیرجناب عمرایوب نے 23 کروڑ 20 لاکھ کی فنڈنگ سے سرائے نعمت خان میں سوئی گیس فراہمی منصوبوں کا افتتاح کردیا۔مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وفاقی وزیربرائے اقتصادی امورجناب عمرایوب خان نے 14 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ سے پسوال سرائے نعمت خان میں سوئی گیس کی مین لائن کی تکمیل کا شعلہ جلاکر افتتاح کردیا۔جبکہ ساتھ ہی گاؤں سرائے نعمت خان میں بھی 9 کروڑ 20 لاکھ روپے کی خطیر لاگت سے سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کے عوامی جناب عمرایوب خان، سابق صوبائی وزیرجناب یوسف ایوب خان، ایم پی اے اکبرایوب خان بریگیڈئر(ر) شھزاد، چئیرمین محمدنواز ودیگر خطاب کررہے ہیں۔

Previous post پروفیسر مجدد نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب کے دوران مقامی تنظیم خوشحال گہرخان کے عہدیداران کے ہمراہ خان برادران کی حمایت کا اعلان
Next post خطیر فنڈنگ سے میگا بجلی سکیم کی تکمیل