May 20, 2022

سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان کی خصوصی کاوش سے واپڈا کی 100کنال اراضی باقاعدہ طور پر ٹی ایم اے ہریپور کے حوالے کردی گئی

 131 total views

سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان کی خصوصی کاوش سے واپڈا کی 100کنال اراضی باقاعدہ طور پر ٹی ایم اے ہریپور کے حوالے کردی گئی۔عوامی قائد عمر ایوب خان نے واپڈا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن ٹی ایم اے چیف یاسرمحمود کے حوالے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہریپور خان افسر واپڈا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عطاالرحمان ودیگر متعلقہ افسران اور اہلیان کھلابٹ ٹاون شپ کے عوام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔اہل علاقہ نے ایک ناممکن کام کو عملی طور پر پایہ تکمیل تک پہچانے پر عوامی قائد عمر ایوب خان کا شکریہ ادا کیا اور انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

Previous post عمر ایوب خان نے 4 کروڑ 30 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے گاوں الولی میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح
Next post ہریپور کی عوام نے بھرپور تعداد میں شرکت کی