December 5, 2021

سمائل ایف ایم 88.6 ہریپور سے کھلی کچہری کا انعقاد

 1,001 total views

سمائل ایف ایم 88.6 ہریپور سے کھلی کچہری کا انعقاد۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور مسرت زمان اور پی آر او ٹو ڈپٹی کمشنر ہری پور سید قاسم شاہ نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے میزبان سینئر صحافی شہریار شاہ تھے۔
کھلی کچہری میں عوام نے بذریعہ ٹیلی فون کال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرت زمان سے بات کی اور مختلف مسائل کی نشاندہی کی۔ مسرت زمان نے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور اس کے ساتھ ساتھ ضلع ہریپور میں ڈینگی وائرس کی موجودہ صورتحال، ہسپتالوں میں موجود سہولیات اور ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر بھی گفتگو ہوئی۔ مسرت زمان بے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں اور انہوں نے میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی میں میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے

Previous post Weekend Vibes Rj Behram
Next post کلین اینڈ گرین انیشیٹوز کے تحت 10 بلین ٹری پروگرام کا آغاز