December 5, 2021

ضلعی انتظامیہ ہری پور کے زیر انتظام منی مراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا

 658 total views

ضلعی انتظامیہ ہری پور کے زیر انتظام منی مراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا. جو کہ پھرہالہ پل سے شروع ہو کر چکہائی پارک (10 کلو میٹر) پر اختتام پذیر ہوئی.

منی مراتھن ریس میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہری پور، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ہری پور، اے ڈی او سپورٹس ایجوکیشن بھی موجود تھے.

پروگرام کے مہمان خصوصی جناب محمد مغیث ثناء اللہ، ڈسٹرکٹ کمشنر ہری پور تھے. ڈپٹی کمشنر ہری پور نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے.

Previous post وفاقی وزیر برائے اقتصادی امورجناب عمرایوب خان نے تجارت، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون پر پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے پر غور کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی
Next post ڈپٹی کمشنر ہری پور نے محکمہ صحت اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کیں کہ ہجوم والی جگہوں پر موبائل ٹیموں بھیجی جائیں