December 5, 2021

عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 6 کروڑ روپے کی

 1,335 total views

وفاْقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 6 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ سے دور افتادہ یونین بیٹ گلی و ناڑہ آمازئی میں بجلی منصوبوں کی تکمیل پر مقامی افراد کی جانب سےخوشی کا اظہار کرتے ہوئے گرینڈ جرگے کا انعقاد۔

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان،ایم پی اے صوابی رنگیز خان،ایم پی اے فیصل زمان کے سیکرٹری شاہد اقبال،قاری نور حسین،ایڈوکیٹ اکمل و دیگر اس موقع پر خطاب کررہے ہیں۔

مقامی مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے 2 کروڑ سے زاہد فنڈنگ سے نیو آمازئی بیٹ گلی فیڈر کی تکمیل ،ناڑہ آمازئی کے مقام پیسکو سب آفس کے قیام کے ساتھ 1 کروڑ روپے کی لاگت سے 200 پولز مہیا کرنے اور رواں سال کے دوران مزید پولز اور ٹرانسفارمرز مہیا کرنے کے لیے 2 کروڑ روپے کا خطیر فنڈ جاری کرنے پر عوامی قائد جناب عمرایوب خان کا شکریہ ادا کیا۔اور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس قبل بھی مزکورہ علاقے میں سڑکوں اور بجلی کی مد میں جو کام بھی ہوئے وہ سابق اسپیکرقومی اسمبلی و وزیرخارجہ جناب گوہرایوب خان اور عمرایوب خان کے ادوار میں ہوئے ہیں۔آج ایک بار پھر ہریپور کی پسماندہ ترین یونین کونسلز میں عوامی قائدجناب عمرایوب کی بدولت بہار آگئی اور لوگوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔مقررین نے عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے اس سے قبل سڑکوں کی تعمیر کے لیے 100 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ منظور کرانے اور متعلقہ محکمے سے سروئے مکمل کرانے پر بھی وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انکی گراں قدر شاندار عوامی خدمات کو سراہا۔

Previous post آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ملاقات ، آئی ایس پی آر ۔
Next post بجلی و گیس کے تمام مسائل کے خاتمے کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر کے لیے 13 کروڑ کی خطیر فنڈنگ کرنے پر وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی