December 6, 2021

ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو استعمال میں لائیں

 546 total views

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میر ویس نیاز کی زیر صدارت کرائم، غیرملکیوں کی سیکورٹی، نیشنل ایکشن پلان، منشیات کی روک تھام، مجرمان اشتہایوں کی گرفتاری کے متعلق اہم میٹنگ کا انعقاد ریجنل کانفرنس ہال میں کیا گیا۔ اس میٹنگ میں ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی، ڈی پی او ہریپور کاشف ذوالفقار، ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان، ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان، ڈی پی او تورغر سید مختار شاہ، ڈی پی او اپر کوہستان اعجاز خان،ڈی پی او کولئی پالس کوہستان سلیمان خان اور ڈی پی اولوئر کوہستان ذوالفقار خان جدون نے شرکت کی تمام ڈی پی او صاحبان نے اپنے اپنے اضلاع کی صورتحال کے بارے میں ڈی آئی جی ہزارہ ریجن کو بریفنگ پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کومزید بہتر بناتے ہوئے جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے متاثر کن سرچ آپریشن کیے جائیں۔آئے روز ہزارہ ریجن کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ ہوتی ہے اس کے لئے بہترین حکمت عملی اختیار کریں اور غیر قانونی اسلحہ، گولی بارو د وغیرہ رکھنے والے لوگو ں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جائیں شادی و بیاہ کی تقریبات کے موقع پر شادی والے گھروں میں پیشگی مشروط اطلاع دیں کہ ہوائی فائرنگ کرنے کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس کے باوجود اگر کسی شادی بیاہ و دیگر تقریب میں ہوائی فائرنگ کی جائے تو اس پر باضابطہ قانونی چارہ جوئی کی جائے کسی کے ساتھ کوئی نرمی برتنے کی ضرورت نہیں ہے۔منشیات ڈیلروں، ٹمبر مافیا اور غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت کرنے والے جرائم پیشہ لوگوں پر گرفت کو مضبوط کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ جن اضلاع میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں انکی سیکورٹی کا خاص خیال رکھیں وقتاً فوقتاً پرجیکٹ سائٹس پر خود بھی جائیں ا ور سیکورٹی کا جائزہ لیں اور اسکے علاوہ بھی جتنے بھی غیر ملکی ورکز، سیاہ ہزارہ ریجن میں نکل وحرکت کریں انکو مناسب سیکورٹی مہیا کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے متعلق ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو استعمال میں لائیں اور جتنے بھی اشتہاری چھپے بیٹھے ہیں کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر گرفتاری کا سلسلہ شروع کیا جائے۔

Previous post محمد رضوان نے ٹی 20 کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
Next post ریڈیو پروگرام: عوامی پولیس سمائل ایف ایم 88.6 ہری پور پر نشر کیا گیا