December 5, 2021

70 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے خانپور 132kva گریڈ اسٹیشن کا کام جاری

 1,226 total views

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 70 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے خانپور 132kva گریڈ اسٹیشن کا کام جاری۔
وفاقی وزیر کا زیرتعمیر گریڈ کا اچانک دورہ۔متعلقہ افسران کی جانب سے وفاقی وزیر کو بریفنگ۔

وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان نے 70 لاکھ روپے کی خطیر لاگت سے خانپور کے مقام پر زیرتعمیر 132kva گریڈاسٹیشن کا دورہ کیا۔اس موقع پر موجود متعلقہ افسران نے انھیں جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔جس پر انھوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر تحصیل خانپور کے مختلف علاقہ جات کے عمائدین بھی موجود تھے جنھوں نے بجلی کے دیرینہ مسائل کے خاتمے ساتھ مزید ودیرپا بہتری کے لیے خطیر لاگت سے گریڈ اسٹیشن کی منظوری پر وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا

Previous post تحصیل خانپور کے علاقے چھوئی و موہڑہ غزن میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا۔
Next post سی ای او ریڈیو سمائل ایف ایم 88.6 شیخ وسیم احمد ریڈیو پر منعقد ہونے والے ضلعی سطح پر مقابلہ حسنِ قراٰت میں پوزیشنز حاصل کرنے والے شرکاء کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دے رہے ہیں