
جناب عمرایوب خان کی خصوصی کاوش وانتھک محنت کی بدولت اہلیانِ کھلابٹ ٹاؤن شپ کا 100کنال قبرستان اراضی کا دیرینہ مطالبہ پورا
336 total views
سابق وفاقی وزیر وسینئر رہنما تحریک انصاف جناب عمرایوب خان کی خصوصی کاوش وانتھک محنت کی بدولت اہلیانِ کھلابٹ ٹاؤن شپ کا 100کنال قبرستان اراضی کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا۔ واپڈا کی جانب سے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری۔ عوامی حلقوں میں خوشی لہر دوڑ گئی۔وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے اہلیانِ کھلابٹ ٹاؤن شپ کے قبرستان اراضی کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کے لیے اپنی وزارت سے چئیرمین واپڈا کو خط ارسال کرنے کے ساتھ سابق وزیراعظم جناب عمران خان سے بھی خصوصی ملاقات کی اور انھیں اہلیانِ کھلابٹ کی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے قبرستان کے لیے 100 کنال اراضی فوری مختص کرنے کی سفارش کی تھی۔الحمداللہ آج اہلیان کے ٹی ایس کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ہے۔جسکے لیے چیئرمین واپڈا نے باقاعدہ طور پرنوٹیفکیشن جاری کیااور سوکنال اراضی ٹی ایم اے ہریپور کے حوالے کردی گئی۔سابق وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان نے اس احسن اقدام کی تکمیل کے موقع پر اہلیانِ کھلابٹ ٹاؤن شپ کو مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی قبرستان کے گرد باؤنڈری وال کی تکمیل سمیت دیگر تمام تمام لوازمات کی تکمیل کا بھی یقین دلایا۔اہلیانِ کھلابٹ ٹاؤن شپ نے درینہ مطالبے کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوامی لیڈر جناب عمرایوب خان نے اپنے ہر دور اقتدار میں متاثرین تربیلہ کی بستیوں پر خصوصی توجہ دی اور خاطرخواہ انکے مسائل کو حل کیا۔بلخصوص قبرستان اراضی کے لیے بھرپور تگودو کی جس پر کھلابٹ ٹاون شپ کے غیور عوام انکے دلی گرویدہ وممنون ہیں۔

More Stories
ہریپور کی عوام نے بھرپور تعداد میں شرکت کی
سابق وفاقی وزیر وسینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف جناب عمرایوب خان، پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صدر پرویز خان...
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان کی خصوصی کاوش سے واپڈا کی 100کنال اراضی باقاعدہ طور پر ٹی ایم اے ہریپور کے حوالے کردی گئی
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان کی خصوصی کاوش سے واپڈا کی 100کنال اراضی...
عمر ایوب خان نے 4 کروڑ 30 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے گاوں الولی میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان نے 4 کروڑ 30 لاکھ روپے کی خطیر...
3 کروڑ 20 لاکھ روپےکی خطیر لاگت سے سملاں نگر روڑ کی تعمیر کاافتتاح کردیا۔
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان اور ایم پی اے اکبر ایوب خان نے...
عمر ایوب خان نے 2 کروڑ 5 لاکھ روپے کی فنڈنگ سے گاوں دوبندی میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان نے 2 کروڑ 5 لاکھ روپے کی فنڈنگ...
عمر ایوب خان نے 4 کروڑ 35 لاکھ روپے کی فنڈنگ سے گاوں مکھن میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا
سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان نے 4 کروڑ 35 لاکھ روپے کی فنڈنگ...