June 24, 2022

سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان کی عیادت کے لیے ہسپتال میں پاکستان تحریک انصاف کی اعلٰی قیادت سمیت عمر ایوب خان کے چاہنے والوں کا تانتا بندھ گیا

 450 total views

سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان حقیقی آزادی مارچ میں پولیس گردی کا نشانہ بننے سے شدید زخمی ہوئے۔ سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان کی عیادت کے لیے ہسپتال میں پاکستان تحریک انصاف کی اعلٰی قیادت سمیت عمر ایوب خان کے چاہنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما عمر ایوب خان سے ملاقات کرنے والوں میں جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف اسد عمر، سابق وفاقی و صوبائی وزراء ملک آمین اسلم، شاہد بھٹی، اکبرایوب خان، نثار صفدر، سدرہ بی بی، اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی، سابق ایم این اے سرگودھا ہارون پراچہ، ایم پی اے حلیم عادل شیخ، ایم این اے علی خان جدون، ذولفقار خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، سابق وفاقی وزیر اطلاعات و قانون فواد چوہدری، صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی، سابق صوبائی وزیر یاور بخاری، وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید خان، سابق صوبائی وزیر و سیئنر رہنما پاکستان تحریک انصاف یوسف ایوب خان، صوبائی وزیر برائے آبپاشی ارشد ایوب خان اور راجہ احتشام، سرپرستِ اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین جانشینِ سُلطان الفقر سُلطان محمد علی، شاہداقبال، سابق ضلع ناظم عادل اسلام، صفی اقبال، خالد محمود، چوہدری اشفاق، چوہدری مثل، و دیگر شامل تھے۔ پارٹی رہنماوں اور عوام نے عمر ایوب خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور امپورٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عمر ایوب خان کی پارٹی خدمات و بہادری کے ساتھ فرنٹ لائین پر امپورٹڈ حکومت کی پولیس گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

Previous post سابق وفاقی وزیر و سیئنر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان شدید زخمی ہوئے لیکن اس کے باوجود وہ عوام اور اپنی قیادت کے ساتھ ڈٹ کے کھڑے رہے
Next post عمر ایوب خان کی عیادت کے لیے سمائل ایف ایم 6۔88 کے سی ای او شیخ وسیم احمد، اسٹیشن ڈائیریکٹر اسد شیرازی،