August 10, 2022

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، گرتی ہوئی معیشت اور غلامی نامنظور کے حوالے سے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کی کال پر اسلام آباد پریڈ گراونڈ میں ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا گیا

Read Time:1 Minute, 30 Second

 750 total views

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، گرتی ہوئی معیشت اور غلامی نامنظور کے حوالے سے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کی کال پر اسلام آباد پریڈ گراونڈ میں ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں سے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سابق وفاقی وزیر و ایڈیشنل مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان کے ہریپور آفس سے سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان اور ایم پی اے اکبر ایوب خان کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ اسلام آباد پریڈ گراونڈ کے لیے روانہ ہوا۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر امپورٹڈ حکومت کے خلاف پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں عوام کا سمندر اس بات کا ثبوت ہے کے پاکستان کی عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جلسہ گاہ کل شام تین بجے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے حوالہ کی گئی لیکن پی ٹی آئی کی ٹیم نے ساری رات مسلسل محنت کر کے جلسہ کے لیے اسے تیار کیا جس کےبلیے ٹیم پیٹی آئی خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔ جلسہ سے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خطاب کیا اور عوام کو آئیندہ کا لائحہ عمل بتایا۔ انھوں نے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت اقتدار میں انے سے پہلے ملک میں مہنگائی کا راگ الاپ رہی تھی لیکن ان کے اقتدار میں انے کے بعد صرف دو ماہ میں ملک میں مہنگائی کا طوفان آ چکا ہے۔ بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر کے انھوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام ان کو اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کریں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Two things every manager needs to do to keep motivation level high Previous post Two things every manager needs to do to keep motivation level high
Next post پاکستان میں 85 ملین ڈالر کا کاروبار کرنے والی ایئر لفٹ سروس نے آج 2022 میں حکومتی وزرا کی طرف سے رشوت کیلئے حراساں کرنے اور کاروبار بند ہونے کی صورت میں اپنی سروسز پاکستان میں بند کرنے کا علان کر دیا