December 5, 2021

بجلی و گیس کے تمام مسائل کے خاتمے کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر کے لیے 13 کروڑ کی خطیر فنڈنگ کرنے پر وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی

 1,367 total views

ضلع بھر کے عوام بلخصوص کھلابٹ ٹاؤن شپ کے عوام بجلی و گیس کے تمام مسائل کے خاتمے کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر کے لیے 13 کروڑ کی خطیر فنڈنگ کرنے پر وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کو زبردست خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔انھوں نے ہمیشہ kts کے عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا۔ ان خیالات کا اظہار سکندر حیات خان۔محمدیوسف ودیگر نے محلہ مدنی میں ٹرانسفارمر مہیا کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔اور مزید کہا کہ حالیہ الیکشن میں kts کے عوام نے نوے فیصد ووٹ عوامی قائدجناب عمرایوب خان کو دیکر کامیاب کیا۔جسکا سو فیصد رسپانس آج ہمیں ترقیاتی منصوبوں کی صورت میں انتہائی تیزی سے مل رہا ہے۔جس پر اہلیانِkts اپنے قابل و باصلاحیت لیڈر کے مشکور و ممنون ہیں

Previous post عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 6 کروڑ روپے کی
Next post کروڑ4 70لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سےتحصیل غازی جھامرہ روڑ کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری۔مقامی افراد میں خوشی کی لہر عوامی ق