December 8, 2021

صوابی میرا میں 2 ارب 50 کروڑ کی خطیر لاگت سے سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل اور 4 کروڑ کی لاگت سے صوابی میرا ٹو فیڈر کی تکمیل

 1,587 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان دور افتادہ پہاڑی علاقے گندف کے مقام پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں وفاقی وزیر نے اس موقع پر مقامی لوگوں کی ڈیمانڈز سنی اور انھیں فوری تکمیل کا یقین دلایا۔ناصر خان،راجہ بابا،مشرف خان،عبدالمالک،خانویز سمیت دیگر مقامی قائدین نے اس موقع پر عوامی قائد کو صوابی میرا میں 2 ارب 50 کروڑ کی خطیر لاگت سے سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل اور 4 کروڑ کی لاگت سے صوابی میرا ٹو فیڈر کی تکمیل پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گندف کے مقام پر بغیر ڈیمانڈ کے 60 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے 132kva گریڈ اسٹیشن کی منظوری دی ہے جس پر جلد کام کا آغاز کررہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ گندف و ملحقہ علاقہ جات میں بہتری کے تین سو پولز کے لیے فنڈنگ کردی ہے جوکہ جلد مہیا کردئیے جائے گے۔وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کا کہناتھا عوام نے الیکشن میں ہم پربھرپور اعتماد کیا جسکی بدولت ہم ان دور افتادہ علاقہ جات میں اربوں روپے کے زمینی حقائق پر مبنی عملی میگا منصوبے لائے جبکہ مزید دوسال میں تمام محرمیوں کا خاتمہ ودیرپا ترقی ہمارامشن ہے

Previous post حالیہ تین سال کے دوران نہ صرف ہمارے دیرنیہ بجلی مسائل کا مکمل طور پر خاتمہ ممکن ہوا بلکہ وہ میگا منصوبے تیزی سے تکمیل کو پہنچ رہے ہیں
Next post اسلم لالا اور داؤد شاہ آف جنوبی کلنجر نے بھی اپنے دھڑے جنبے سمیت عوامی لیڈر جناب عمرایوب خان کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کردیا