December 8, 2021

ضلع ہری پور میں جاری بجلی و سوئی گیس فراہمی منصوبہ جات پر اعلٰی سطح جائزہ میٹنگ کا انعقاد

 806 total views

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی زیرصدارت منسٹری آف اکنامک افیرز اسلام آباد میں ضلعی بجلی وسوئی گیس منصوبہ جات پر اعلٰی سطح جائزہ میٹنگ کا انعقاد،جس میں میگا منصوبوں سمیت مختلف علاقہ جات میں مکمل وجاری سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور و چئیرمین اکنامک کوارڈینیشن کمیٹی جناب عمرایوب خان کی زیرصدارت منسٹری آف اکنامک افیرز اسلام آباد آفس میں ضلع ہری پور میں جاری بجلی و سوئی گیس فراہمی منصوبہ جات پر اعلٰی سطح جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔میٹنگ میں موجود افسران نے وفاقی وزیر کو مختلف علاقوں میں جاری ومکمل منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے صورتحال سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے جاری کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

Previous post Pakistan won by 45 runs After beating Namibia and Qualified for Semi Final T20 World Cup 2021
Next post حمایت شاہ ڈپیٹی جنرل مینیجر پمیرا نارتھ ریجن نے سمائل ایف ایم 88.6 کے اقدامات پر ٹیم کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا