December 5, 2021

وفاقی وزیربرائے توانائی، پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کے خصوصی احکامات پر سوئی نادرن گیس کے سنئیر حکام اور افسران کے مابین ہری پور میں جاری و نئے منظور شدہ گیس فراہمی منصوبہ جات کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا

 1,670 total views

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کے خصوصی احکامات پر سوئی نادرن گیس کے سنئیرحکام کے مابین ہریپور کے منصوبہ جات پراعلٰی سطح میٹنگ کا انعقاد۔
میٹنگ میں وفاقی وزیر کے کوارڈینیٹرساجد خان،سیکرٹری نعیم خان،سنئیر جی ایم ڈویلپمنٹ ارباب ثاقب،جی ایم کوارڈینیشن خرم ایوب خان،آر ایم خالدپرویز، ایریا مینیجر آفاق شاہ سمیت پروجیکٹ اور آپریشن ٹیم کے متعلقہ افسران نے کی شرکت۔

وفاقی وزیربرائے توانائی، پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کے خصوصی احکامات پر سوئی نادرن گیس کے سنئیر حکام اور افسران کے مابین ہری پور میں جاری و نئے منظور شدہ گیس فراہمی منصوبہ جات کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔
دوران میٹنگ سنئیر حکام نے ضلع ہری پور میں جاری گیس فراہمی منصوبوں پر رپوٹ طلب کی۔ آر ایم اور ایریا انچارج نے اعلٰی افسران کو مکمل و جاری اور وفاقی وزیر کی جانب سے نئے منظور شُدہ گیس فراہمی منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ حکام نے جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے نئے منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور منصوبوں کو جلد شروع کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی۔

Previous post 1 کروڑ 53 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے بھیرہ اور 44 لاکھ 23 ہزار روپے کی لاگت سے پنڈوری میں شعلہ جلا کر سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا۔
Next post ضلع ہری پور میں جاری گیس فراہمی منصوبوں پر وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کو تفصیلی بریفنگ