December 6, 2021

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے 10 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ سےکانگڑہ گریڈاسٹیشن کے لیے 40mva کانیو ٹرانسفارمر مہیا۔جسکی تنصیب کا عمل کل 5 جنوری سے شروع ہوگا۔

 965 total views


وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کے خصوصی احکامات پر کانگڑہ 132kva گریڈ اسٹیشن کیپسٹی میں مزید اضافے کے لیے 10 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے 40mva کا ٹرانسفارمر انسٹال کیا جارہا ہے۔انسٹالیشن کا عمل کل 5 جنوری سے 9 جنوری تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ پیسکو افسران نے نیو ٹرانسفارمر کی تنصیب کے حوالے سے 103 گھنٹے بجلی بندش کا شیڈول جاری کیا ہے۔تاہم وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے تقریباً پانچ دن کےطویل شٹ ڈاؤن میں عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ افسران کو کام کے دوران لوڈ مینج کرکے kts ٹو،ٹاؤن ٹو،کوٹ ون اور ٹو سمیت دیگر تمام منسلک فیڈرز کی بجلی بحال رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔احکامات کی روشنی میں ٹرانسفارمر کی انسٹالیشن کی دوران مذکورہ تمام فیڈز کی بجلی بحال رہے گی

Previous post وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 7 کروڑ روپے کی خطیرفنڈنگ سے کانگڑہ کالونی میں سڑکوں کی تعمیر کا عمل جاری
Next post وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے اہلیانِ درہ موہٹ کے لیے 5 کروڑ 24 لاکھ روپے کا میگا منصوبہ