December 5, 2021

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی زیر صدارت اسلام آباد آفس میں ضلعی بجلی منصوبہ جات پر اہم میٹنگ کا انعقاد۔دورانِ میٹنگ ہرپپور کے جاری بجلی منصوبوں میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

 2,070 total views

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی زیر صدارت اسلام آباد آفس میں ضلعی بجلی منصوبہ جات پر اہم میٹنگ کا انعقاد۔دورانِ میٹنگ ہرپپور کے جاری بجلی منصوبوں میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔
وفاقی وزیربرائے توانائی، پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کی زیر صدارت اسلام آباد آفس میں ہری پور کے جاری بجلی منصوبوں پر اہم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔جس میں پی ڈی کنسٹرکشن سلطان رشید،ایس سی ہزارہ سرکل غلام سرور،ایس ڈی او خانپور وقاراحمد وفاقی وزیر کے سیکرٹری نعیم خان ودیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں گریڈ اسٹیشنز اور فیڈرز سمیت مختلف علاقہ جات میں جاری بجلی سکیموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا۔
متعلقہ افسران نے دورانِ میٹنگ وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کو منصوبوں کی جلد تکمیل کا یقین دلایا۔جس پر انھوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

Previous post سی ای او ریڈیو سمائل ایف ایم 88.6 شیخ وسیم احمد ریڈیو پر منعقد ہونے والے ضلعی سطح پر مقابلہ حسنِ قراٰت میں پوزیشنز حاصل کرنے والے شرکاء کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دے رہے ہیں
Next post وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی زیرصدارت پیٹرولیم ہاؤس اسلام آباد میں ضلعی گیس منصوبہ جات پر اعلٰی سطح میٹنگ کا انعقاد۔