ضلع ہری پور میں جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے مالی اعانت پر تبادلہ خیال

 2,727 total views

وفاقی وزیر توانائی ، پیٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے صوبائی وزیر خزانہ کے پی کے تیمور جھگڑا سےملاقات کی۔
اس ملاقات میں ضلع ہری پور میں جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے مالی اعانت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

1 ارب 80 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ سے غازی تربیلہ لارنس پور روڑ کی ازسرنو تَعمیر وتُوسیع کے میگامنصوبے پر کام جاری۔وفاقی وزیر نے مزکورہ روڑ کا اچانک دورہ کرکے تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایت جاری

 2,928 total views

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے 1 ارب 80 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ سے غازی تربیلہ لارنس پور روڑ کی ازسرنو تَعمیر وتُوسیع کے میگامنصوبے پر کام جاری۔وفاقی وزیر نے مزکورہ روڑ کا اچانک دورہ کرکے تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایت جاری کیں۔

وفاقی وزیربرائے توانائی، پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 1 ارب 80 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے غازی تربیلہ لارنس پور روڑ کی ازسرنو تَعمیر وتُوسیع کے میگا منصوبے پر کام جاری ہے۔ جسے اٹھارہ ماہ کے دوران مکمل کیا جائے گا۔وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان نے مزکورہ روڑ کا سرپرائز وزٹ کرکے مختلف مقامات پر جاری کام اور پلوں کی تعمیر کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔موقع پر موجود متعلقہ افسران نے انھیں تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے متعلقہ افسران کو معیاری کام کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کیں۔

سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل کا افتتاح ۔۔۔ مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

 2,349 total views

وفاقی وزیربرائے توانائی، پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان نے 88 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے موہڑہ محمدوح میں شعلہ جلاکر سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل کا افتتاح کردیا۔۔۔مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

وفاقی وزیربرائے توانائی، پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان تلوکر میں 72 لاکھ 50 ہزار روپے کی خطیر فنڈنگ سے مکمل ہونے والی میگا بجلی سکیم کا افتتاح کررہے ہیں

 2,275 total views

مقامی افراد میں خوشی کی لہر

وفاقی وزیربرائے توانائی، پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان تلوکر میں 72 لاکھ 50 ہزار روپے کی خطیر فنڈنگ سے مکمل ہونے والی میگا بجلی سکیم کا افتتاح کررہے ہیں

شر پسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے

 1,817 total views

وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان کے غازی میں ترقیاتی کا موں کی مد میں کارہائے نمایاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔
پی ٹی آئی نمائندوں کی غازی کو نظر انداز کرنے کی من گھڑت خبر بد نیتی پرمبنی ہے۔ تر دید کرتا ہوں
غازی کی مقامی قیادت اپنے محبوب راہنما اور مرکزی قیادت کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہے ۔ افتخار خان

تحصیل غازی کو مقامی قیادت کا نظر انداز کئے جانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں اور تمام ترقیاتی منصوبے باہمی مشاورت سے طے پائے جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی انصاف ویلفیئر ونگ ہری پور کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افتخار خان نے اگلے دن ان کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کے تر دیدی بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح انگلی کے پیچھے سورج نہیں چھپایا جا سکتا بعینہ عمر ایوب خان کے تحصیل غازی بالخصوص کھڑی گندگر میں زیر تکمیل ترقیاتی کاموں کا جال بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خدمت کای سیاست ایوب خاندان کا ہمیشہ شعار رہا ہے اور ترقی کے اسی فلسفہ پر آج بھی وفاقی وزیر بلا امتیاز گامزن ہیں۔ جبکہ حلقہ میں ان گنت میگا پروجیکٹ وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے کار ہائے نمایاں ہیں۔ جن میں 1 ارب 80 کروڑ کی خطیر رقم سے غازی لارنسپور روڈ کی کشادگی و تعمیر، 8 کروڑ روپے جھامرہ روڈ کیلئے ، 8 کروڑ روپے سری کوٹ روڈ کیلئے، 2 ، 2 کروڑ روپے بالترتیب یونین کونسل غازی و قاضی پور کیلئے مختص کئے جانے کے ساتھ ساتھ کھڑی گندگر میں ری کنڈکٹنگ، بجلی کے کھمبوں کی فراہمی اور ٹرانسفارمرز کی بلا تعطل تنصیب کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کی فراہمی کے ان گنت منصوبے زیر تکمیل ہیں جن کا سہرہ بلا شبہ وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے سر ہے۔ شر پسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے حلقہ کے عوام سے اپیل کی کہ اس قسم کی من گھڑت خبروں پر کان نہ دہریں اور اپنے کاموں اور مسائل کے حوالے سے ہر منگل کو پبلک ڈے میں بلا جھجھک آئیں۔

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے 10 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ سےکانگڑہ گریڈاسٹیشن کے لیے 40mva کانیو ٹرانسفارمر مہیا۔جسکی تنصیب کا عمل کل 5 جنوری سے شروع ہوگا۔

 130 total views


وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کے خصوصی احکامات پر کانگڑہ 132kva گریڈ اسٹیشن کیپسٹی میں مزید اضافے کے لیے 10 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے 40mva کا ٹرانسفارمر انسٹال کیا جارہا ہے۔انسٹالیشن کا عمل کل 5 جنوری سے 9 جنوری تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ پیسکو افسران نے نیو ٹرانسفارمر کی تنصیب کے حوالے سے 103 گھنٹے بجلی بندش کا شیڈول جاری کیا ہے۔تاہم وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے تقریباً پانچ دن کےطویل شٹ ڈاؤن میں عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ افسران کو کام کے دوران لوڈ مینج کرکے kts ٹو،ٹاؤن ٹو،کوٹ ون اور ٹو سمیت دیگر تمام منسلک فیڈرز کی بجلی بحال رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔احکامات کی روشنی میں ٹرانسفارمر کی انسٹالیشن کی دوران مذکورہ تمام فیڈز کی بجلی بحال رہے گی