Search for:
عوامی قائد جناب عمرایوب خان نے میگا بجلی سکیم کی منظوری دی جو مکمل ہوچکی ہے

 1,249 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کے دورہ خالو محلہ صادق آباد غازی کے دوران واپڈا اہلکاروں ومقامی افراد کا انکے ہمراہ گروپ فوٹو۔۔۔
واضح رہے کہ مزکورہ محلے کے لیے عوامی قائد جناب عمرایوب خان نے میگا بجلی سکیم کی منظوری دی جو مکمل ہوچکی ہے۔

جناب عمر ایوب خان نے خیبر پختونخواہ میں دیہی سڑکوں اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی تجویز پیش کی

 1,553 total views

‏ورلڈ بینک كے نائب صدر ہارٹ وِگ شیفر كى وفاقى وزير برائے اقتصادی امور جناب عمر ایوب خان سے ملاقات

نائب صدر ورلڈ بینک ہارٹ وِگ شیفر نے حکومت کی معاشی اور اصلاحاتی پالیسیوں کو سراہا
جناب عمر ایوب خان نے خیبر پختونخواہ میں دیہی سڑکوں اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی تجویز پیش کی۔‏ڈیجیٹلائزیشن دور دراز علاقوں میں معاشی مواقع اور روزگار بڑھانے میں مدد دے گی. پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری اور اس کی برآمدات میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں.
وفاقی وزیر نے کے پی کے ضم شدہ علاقوں میں سڑکوں کے نیٹ ورک اور بجلی کی تقسیم کو بہتر بنانے کی بھی تجویز دی۔‏جناب عمر ایوب خان نے زرعی مصنوعات کے لیے کولڈ سٹوریج بنانے اور ویلیو ایڈیشن بڑھانے کی ضرورتوں پر بھی زور دیا۔

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان نے 78 لاکھ 55 ہزار روپے کی خطیر فنڈنگ سے یونین کونسل پنڈکمال خان گاؤں تھلہ میں سوئی گیس فراہمی کے آغاز اور 17 لاکھ 85 ہزار روپے کی خطیر فنڈنگ سے میگا بجلی منصوبے کی تکمیل کا افتتاح کردیا

 2,383 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان نے 78 لاکھ 55 ہزار روپے کی خطیر فنڈنگ سے یونین کونسل پنڈکمال خان گاؤں تھلہ میں سوئی گیس فراہمی کے آغاز اور 17 لاکھ 85 ہزار روپے کی خطیر فنڈنگ سے میگا بجلی منصوبے کی تکمیل کا افتتاح کردیا۔وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان و دیگر مقامی قائدین افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کررہے ہیں۔

سورج گلی،پنڈ گجراں،چھچھ اور رانی واہ میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا۔مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

 2,436 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان نے 2 کروڑ 26 لاکھ 88 ہزار روپے کی خطیر فنڈنگ سے سورج گلی،پنڈ گجراں،چھچھ اور رانی واہ میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا۔مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

عوامی محرمیوں کے خاتمے کے بعد ضلعی ترقی میں مزید انقلاب بھرپا کرنے کے لیے اربوں روپے کی خطیر فنڈنگ سے بجلی وسوئی گیس سمیت سڑکوں کی تعمیر کے میگا منصوبے جاری ہیں۔حالیہ پانچ سال کے دوران الحمدواللہ نہ صرف عوامی دس سالہ محرمیوں کا خاتمہ ممکن بنایا بلکہ وہ تاریخ ساز منصوبے دئیے جنھیں سنہری دور کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان نے 2 کروڑ 26 لاکھ 88 ہزار روپے کی خطیر فنڈنگ سے سورج گلی،پنڈ گجراں،چھچھ اور رانی واہ میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان نے مزکورہ علاقہ جات کے عوام کو سوئی گیس فراہمی منصوبے کی مبارکباد پیش کی اور والہانہ استقبال پر انکا شکریہ ادا کیا۔
ایم پی اے وچئیرمین ڈیڈک کمیٹی ارشدایوب خان نے اس موقع پر واٹر سپلائی سکیم ،راستوں کی پختگی ودیگر مقامی ترقیاتی سکمیوں کا اعلان کیا۔اور کہاکہ حالیہ تین سال کے دوران خانپور میں وہ ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے جنکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ بلخصوص تحصیل خانپور کے تمام علاقہ جات میں بجلی کی ابتر صورتحال تھی۔جس پر وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان نے خصوصی توجہ دی اور ہنگامی بنیادوں پر نہ صرف وولٹیج مسائل کا خاتمہ ممکن بنایا بلکہ 60 کروڑ روپے کی لاگت سے خانپور 132kva کے گریڈ اسٹیشن کی منظوری دیکر اہلیانِ خانپور کے دل جیت لیے ہیں۔مزکورہ زیر تعمیر گریڈ کی جلد تکمیل سے تحصیل خانپور میں اگلے پچاس سالہ دور کے لیے بجلی کی ضروریات پوری ہونگی۔انھوں نے 2 ارب روپے کی خطیر فنڈنگ سے خانپور روڑ ،نادرہ آفس کے قیام،اربوں روپے کی لاگت سے گیس فراہمی منصوبہ جات پر بھی وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان کا شکریہ ادا کیا اور انکی شاندار عوامی خدمات کو سراہا۔ارشد ایوب خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے الیکشن میں ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہم دن رات ایک کرکے عوام کی طرز زندگی میں مزید ودیرپا بہتری لانے کے لیے عملی طور پر بھر پور اقدام اٹھا رہے ہیں۔۔۔

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان نے خبیب کالج پنیاں ہری پور کا سرپرائز وزٹ کرکے بچوں کے حوالے سےانتظامی امور کا جائزہ لیا

 1,126 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان نے خبیب کالج پنیاں ہری پور کا سرپرائز وزٹ کرکے بچوں کے حوالے سےانتظامی امور کا جائزہ لیا۔اور کالج میں موجود بچوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر بچوں نے وفاقی وزیر کو کارڈز پیش کیے۔ جبکہ ایڈمین افیسر ساجد علی اور پرنسپل خبیب کالج میڈم سعدیہ نے وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان کو انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی اور انکی کالج کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہاتے ہوئے مزید ممکنہ تعاون کی یقین دہانی پر انکا شکریہ ادا کیا۔۔۔

محلہ نیو قاضیاں کھلابٹ میں سوئی گیس فراہمی مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

 1,393 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب نے 13 لاکھ روپے کی خطیر لاگت سے محلہ نیو قاضیاں کھلابٹ میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل کا شعلہ جلا کر افتتاح کردیا۔مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔