وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 35 کروڑ روپے کی خطیرفنڈنگ سے حطار میں نیو 132kva گریڈ اسٹیشن کی تکمیل

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 35 کروڑ روپے کی خطیرفنڈنگ سے حطار میں نیو 132kva گریڈ اسٹیشن کی تکمیل۔
وفاقی وزیرکے کوارڈینیٹرساجد خان،پیسکوچیف آپریشن خادم حسین لارا و دیگر متعلقہ افسران کا مزکورہ گریڈ کا دورہ۔

وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 35 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے حطار گریڈ کے احاطہ میں 132kva کا ایک مزید گریڈ اسٹیشن قائم کردیا گیا۔جسکا وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان جلد افتتاح کرینگے۔مزکورہ گریڈ اسٹیشن کی تکمیل سے نہ صرف حطار کے کارخانہ دار مستفید ہونگے بلکہ پہلے سے موجود 132kva گریڈ پر بھی لوڈ تقسیم ہوکر انتہائی کم رہ جائے گا۔
وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کے کوارڈینیٹرساجد خان،پیسکوچیف آپریشن خادم حسین لارا،ایس ای ہزارہ سرکل،ایکسینز سمیت پلاننگ اورکنسٹرکشن ٹیم نے مزکورہ گریڈ کا دورہ کرکے کنٹرول روم کا جائزہ لیا۔ جبکہ اس موقع پر ٹیم نےمزید 132kvaاور 220kva گریڈاسٹیشن کی تعین شدہ جگہوں کا دورہ بھی کیا۔جنکی تکمیل کے لیے وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے 9 ارب روپے سےذاہد فنڈنگ منظور کررکھی ہے۔

وفاقی وزیربرائے توانائی، پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کے خصوصی احکامات پر سوئی نادرن گیس کے سنئیر حکام اور افسران کے مابین ہری پور میں جاری و نئے منظور شدہ گیس فراہمی منصوبہ جات کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کے خصوصی احکامات پر سوئی نادرن گیس کے سنئیرحکام کے مابین ہریپور کے منصوبہ جات پراعلٰی سطح میٹنگ کا انعقاد۔
میٹنگ میں وفاقی وزیر کے کوارڈینیٹرساجد خان،سیکرٹری نعیم خان،سنئیر جی ایم ڈویلپمنٹ ارباب ثاقب،جی ایم کوارڈینیشن خرم ایوب خان،آر ایم خالدپرویز، ایریا مینیجر آفاق شاہ سمیت پروجیکٹ اور آپریشن ٹیم کے متعلقہ افسران نے کی شرکت۔

وفاقی وزیربرائے توانائی، پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کے خصوصی احکامات پر سوئی نادرن گیس کے سنئیر حکام اور افسران کے مابین ہری پور میں جاری و نئے منظور شدہ گیس فراہمی منصوبہ جات کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔
دوران میٹنگ سنئیر حکام نے ضلع ہری پور میں جاری گیس فراہمی منصوبوں پر رپوٹ طلب کی۔ آر ایم اور ایریا انچارج نے اعلٰی افسران کو مکمل و جاری اور وفاقی وزیر کی جانب سے نئے منظور شُدہ گیس فراہمی منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ حکام نے جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے نئے منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور منصوبوں کو جلد شروع کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی۔

1 کروڑ 53 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے بھیرہ اور 44 لاکھ 23 ہزار روپے کی لاگت سے پنڈوری میں شعلہ جلا کر سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا۔

وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان نے 1 کروڑ 53 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے بھیرہ اور 44 لاکھ 23 ہزار روپے کی لاگت سے پنڈوری میں شعلہ جلا کر سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر منعقدہ جلسے سے وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان،میجر(ر)بابر غیور،غلام نبی و دیگر خطاب کررہے ہیں۔

وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان نے 2 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سےگھیڑیاں تا پنڈخان خیل روڑ کی تعمیر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر منعقدہ جلسے کے دوران کیا

گدو پاور پلانٹ میں گزشتہ رات گیارہ بجکر پچاس منٹ پر فالٹ آیا جس سے پورے ملک میں بلیک آؤٹ ہوا۔ الحمدواللہ ہم نے پانچ سے چھ گھنٹوں کے اندر فالٹ کو نہ صرف ٹریس کیا بلکہ فالٹ کو دور کرکے بجلی بھی بحال کردی۔میں خود ‏نیشنل پاور کنٹرول سنٹر میں بجلی بحالی تک موجود رہا ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان نے 2 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سےگھیڑیاں تا پنڈخان خیل روڑ کی تعمیر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر منعقدہ جلسے کے دوران کیا۔انھوں نے افتتاحی تقریب کے موقع پر والہانہ استقبال پر مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور انھیں منصوبے کی مبارکباد پیش کی۔وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے اس موقع پر مزکورہ ویلج کونسل کے لیے سوئی گیس منصوبے کی جلد تکمیل کی یقین دہانی بھی کرائی جس کے لیے انھوں نے 6 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ منظور رکھی ہے۔جبکہ سوئی گیس کی مین لائنیں مکمل ہوچکی ہے۔وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے اس موقع پر ضلع ہری پور کے مختلف علاقہ جات میں بجلی و سوئی گیس کے میگا منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ٹی آئی پی کو این آر ٹی سی کے حوالے کرکے جلد فعال کرنے کے حوالے سے بھی بات کی انھوں نے مزید بتایا کہ تربیلا لارنس پور روڑ کی ازسرنو تعمیر کے 1 ارب 80 کروڑ جبکہ کھلابٹ،کانگڑہ کالونی اور غازی کی مختلف اندورنی سڑکوں کے کے لیے 80 کروڑ روپے کی فنڈنگ کی جنکے ٹینڈر بھی ہوچکے ہیں جن پر جلد کام کا آغاز ہوگا۔وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل نصیب ہورہی ہیں۔انشاءاللہ حالیہ دور میں نہ صرف عوامی محرمیوں کا خاتمہ یقینی بنا رہے ہیں۔ بلکہ دیرپا بہتری کے لیے تمام تر وسائل بروکار لارہے ہیں۔مقامی سیاسی و سماجی شخصیت محمد ادریس نے اس موقع پر روڑ کی تعمیر کے لیے خطیر فنڈنگ کرنے سمیت بجلی سکیموں اور گیس فراہمی کی جلد فراہمی کی یقین دہانی پر عوامی قائدجناب عمرایوب خان کا شکریہ ادا کیا اور انکی عملی خدمات پر انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان آپکی ہمت و خدا داد صلاحیتوں پر پوری قوم بلخصوص ہزارہ ڈویژن کے عوام کو فخر ہے۔

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان آپکی ہمت و خدا داد صلاحیتوں پر پوری قوم بلخصوص ہزارہ ڈویژن کے عوام کو فخر ہے۔عوامی قائدجناب عمرایوب خان نے اپنا گزشتہ دن اپنے حلقے میں انتہائی مصروف ترین گزارا ۔۔جہاں آپ ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریبات کے علاوہ حلقے کے لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوئے۔جبکہ رات گئے اچانک بجلی کے ترسیلی نظام میں خرابی کے باعث ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہوگیا۔ وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان بغیر کسی بھی پروٹوکول کے ہنگامی صورتحال کی نگرانی کے لیے ‏نیشنل پاور کنٹرول سنٹر پہچ گئے اور بجلی بحالی تک خود نگرانی کرتے رہے اورعوام سے تحمل کی اپیل کی۔ تاذہ ترین اطلاعات کے مطابق ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام کو بحال کردیا گیا۔

گھیڑیاں میں 1 کروڑ 60 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل کا افتتاح۔۔۔۔

وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کی جانب سے گھیڑیاں میں 1 کروڑ 60 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل کا افتتاح۔۔۔۔مقامی افراد کی جانب سے عوامی قائدجناب عمرایوب خان کا پُرتباک استقبال۔۔۔۔