Search for:
وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی زیر صدارت اسلام آباد آفس میں ضلعی بجلی منصوبہ جات پر اہم میٹنگ کا انعقاد۔دورانِ میٹنگ ہرپپور کے جاری بجلی منصوبوں میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

 1,209 total views

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی زیر صدارت اسلام آباد آفس میں ضلعی بجلی منصوبہ جات پر اہم میٹنگ کا انعقاد۔دورانِ میٹنگ ہرپپور کے جاری بجلی منصوبوں میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔
وفاقی وزیربرائے توانائی، پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کی زیر صدارت اسلام آباد آفس میں ہری پور کے جاری بجلی منصوبوں پر اہم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔جس میں پی ڈی کنسٹرکشن سلطان رشید،ایس سی ہزارہ سرکل غلام سرور،ایس ڈی او خانپور وقاراحمد وفاقی وزیر کے سیکرٹری نعیم خان ودیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں گریڈ اسٹیشنز اور فیڈرز سمیت مختلف علاقہ جات میں جاری بجلی سکیموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا۔
متعلقہ افسران نے دورانِ میٹنگ وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کو منصوبوں کی جلد تکمیل کا یقین دلایا۔جس پر انھوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

سی ای او ریڈیو سمائل ایف ایم 88.6 شیخ وسیم احمد ریڈیو پر منعقد ہونے والے ضلعی سطح پر مقابلہ حسنِ قراٰت میں پوزیشنز حاصل کرنے والے شرکاء کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دے رہے ہیں

 750 total views

سی ای او ریڈیو سمائل ایف ایم 88.6 شیخ وسیم احمد ریڈیو پر منعقد ہونے والے ضلعی سطح پر مقابلہ حسنِ قراٰت میں پوزیشنز حاصل کرنے والے شرکاء کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دے رہے ہیں۔اس موقع پر اسٹیشن مینجراسد شیرازی۔قاری شاکر اسلام و دیگر افراد بھی موجود ہیں۔مقابلے میں پہلی پوزیشن حافظ عقیل احمدنے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن حافظ احمد اور تیسری پوزیشن محمد زبیر نے حاصل کی۔ریڈیو سمائل پر وقتاً فوقتاًایسے مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا رہتا ہے تاکہ اپنے علاقے کے ٹیلینٹ کو ابھارا اور نکھارا جا سکے۔

70 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے خانپور 132kva گریڈ اسٹیشن کا کام جاری

 545 total views

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 70 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے خانپور 132kva گریڈ اسٹیشن کا کام جاری۔
وفاقی وزیر کا زیرتعمیر گریڈ کا اچانک دورہ۔متعلقہ افسران کی جانب سے وفاقی وزیر کو بریفنگ۔

وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان نے 70 لاکھ روپے کی خطیر لاگت سے خانپور کے مقام پر زیرتعمیر 132kva گریڈاسٹیشن کا دورہ کیا۔اس موقع پر موجود متعلقہ افسران نے انھیں جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔جس پر انھوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر تحصیل خانپور کے مختلف علاقہ جات کے عمائدین بھی موجود تھے جنھوں نے بجلی کے دیرینہ مسائل کے خاتمے ساتھ مزید ودیرپا بہتری کے لیے خطیر لاگت سے گریڈ اسٹیشن کی منظوری پر وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا

گھیڑیاں میں 1 کروڑ 60 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل کا افتتاح۔۔۔۔

 491 total views

وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کی جانب سے گھیڑیاں میں 1 کروڑ 60 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل کا افتتاح۔۔۔۔مقامی افراد کی جانب سے عوامی قائدجناب عمرایوب خان کا پُرتباک استقبال۔۔۔۔