November 7, 2024

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ملاقات ، آئی ایس پی آر ۔

Loading

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت
ملاقات میں افغان امن عمل سمیت پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، افغان امن عمل سے متعلق امور سمیت پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور افغانستان میں دیرپا امن کے طریقہ کار پر خاص طور پر بات چیت کی گئی۔
امریکی نمائندے نے خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے پاکستان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

Previous post COVID-19 has striked in Educational Institutions Of Hazara Division, KPK.
Next post عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 6 کروڑ روپے کی