وزیرِ اعظم کو ہری پور میں جاری منصوبوں پر پیش رفت اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں بالخصوص کھلا بٹ کو ماڈل ٹاؤن بنانے کے منصوبے سے آگاہ کیا گیا

 1,773 total views

وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن عمر ایوب خان، اکبر ایوب خان، ارشد ایوب خان اور یوسف ایوب خان کی ملاقات

ملاقات میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل

ملاقات میں وزیرِ اعظم کو ہری پور میں جاری منصوبوں پر پیش رفت اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں بالخصوص کھلا بٹ کو ماڈل ٹاؤن بنانے کے منصوبے سے آگاہ کیا گیا.

وزیرِ اعظم کو ہری پور میں ہیلتھ کارڈ کی عوامی پذیرائی سے بھی آگاہ کیا گیا.

ملاقات میں وزیرِ اعظم نے پی ٹی سی ایل اور ٹیلی کمیونیکیشن انڈیسٹریز پاکستان کے ملازمین کے مسائل کو جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کیں. مزید وزیرِ اعظم نے ہری پور میں سیاحت کے فروغ، کم لاگت رہائش کی فراہمی اور ڈیجیٹل سٹی کے قیام کیلئے منصوبوں کی تجاویز کو سراہا اور جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں.

کوہالہ روڈ،ہری پور بائی پاس،گرلز پائلٹ سیکنڈری سکول کی نوتعمیر بلڈنگ اور ہریپور فاروقیہ روڈ سمیت ریسکیو 1122 آفس کا افتتاح کررہے ہیں

 1,208 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان،وزیر اعلی کے پی کے محمود خان،سابق صوبائی وزیر جناب یوسف ایوب خان،وزیر بلدیات اکبر ایوب خان اور ایم پی اے و چئیر مین ڈیڈک کمیٹی ارشدایوب خان اربوں کے میگا منصوبوں کوہالہ روڈ،ہری پور بائی پاس،گرلز پائلٹ سیکنڈری سکول کی نوتعمیر بلڈنگ اور ہریپور فاروقیہ روڈ سمیت ریسکیو 1122 آفس کا افتتاح کررہے ہیں۔

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کی جانب سے تحصیل غازی کے عوام کے لیے ایک کے بعد ایک بڑے منصوبے کا اعلان

 1,374 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کی جانب سے تحصیل غازی کے عوام کے لیے ایک کے بعد ایک بڑے منصوبے کا اعلان۔
عوامی قائد جناب عمرایوب خان نے تھلی کوٹ میں انٹرنل روڑ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر تحصیل غازی میں ریسکو 1122 کی منظوری وقیام کا اعلان بھی کردیا۔
تھلی کوٹ میں 1 کروڑ روپے کی لاگت سے انٹرنل روڑ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عوامی قائدجناب عمرایوب خان نے جھاڑیاں تا جھاری کس براستہ سمندر میرا روڑ کی تعمیر کے لیے 6 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ کا اعلان کیا اور مزید کہا کہ گنگر اور ملحقہ علاقہ جات میں سوئی گیس فراہمی منصوبوں کی تکمیل کے لیے 1 ارب سے زاہد فنڈز منظور کیے ہیں انھوں نے خطاب کے دوران بتایا کہ تحصیل غازی سے عوامی محرمیوں کے خاتمے کے لیے مختلف منصوبہ جات کی مد میں 6 ارب سے زاہد فنڈنگ کی منظوری کرچکے ہیں جن منصوبہ جات کی تکمیل سے لوگوں کی معیار زندگی میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔انھوں نے 1 ارب 83 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے تربیلہ روڑ کی پختگی کا زکر بھی کیا جس پر کام شروع ہوچکا ہے اور 31 مئی بروز پیر مزکورہ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔
چوہدری حق نواز،ایم پی اے فیصل زمان کے سیکرٹری شاہد اقبال ودیگر مقررین نے تھلی کوٹ روڑ کی پختگی سمیت تحصیل غازی کے لیے میگا منصوبوں کی منظوری و جلد تکمیل کے حوالے سے عوامی قائد جناب عمرایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انکی گراں قدر عوامی خدمات کو سراہا۔

اسلام آباد میں ضلع ہری پور کے جاری سوئی گیس فراہمی منصوبہ جات پر اعلٰی سطح میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

 3,609 total views

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی زیرصدارت منسٹری آف اکنامک افیرز اسلام آباد میں ضلعی سوئی گیس فراہمی منصوبہ جات پر اعلٰی سطح میٹنگ کا انعقاد۔
دوران میٹنگ ہری پور میں جاری میگا منصوبوں سمیت مختلف علاقہ جات میں جاری ومکمل سکیموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کی زیرصدارت منسٹری آف اکنامک افیرز اسلام آباد میں ضلع ہری پور کے جاری سوئی گیس فراہمی منصوبہ جات پر اعلٰی سطح میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں موجود افسران نے وفاقی وزیر کو مختلف علاقوں میں جاری ومکمل سکیموں سمیت گیس کے میگا منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے جاری کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیا۔

اربوں روپے کی خطیر فنڈنگ سے پسماندہ علاقہ جات سے اسی فیصد مسائل کا خاتمہ ممکن بنادیا ہے

 4,589 total views

خان برادران کی شاندار عوامی خدمات کے حوالے سے اپرخانپور مکھنیال میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سابق صوبائی وزیر جناب یوسف ایوب خان،ایم پی اے و چئیرمین ڈیڈک کمیٹی ارشدایوب خان اور وفاقی وزیر برائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل جناب عمرایوب خان کی مصروفیات کی وجہ سے انکے کوارڈینیٹر ساجدخان نے تقریب میں شرکت کی۔
سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اربوں روپے کی خطیر فنڈنگ سے پسماندہ علاقہ جات سے اسی فیصد مسائل کا خاتمہ ممکن بنادیا ہے جبکہ مزید بہتری کے لیے کروڑوں روپے کی خطیر فنڈنگ کررہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ وفاقی وزیر عمرایوب خان اور ایم پی اے ارشدایوب خان نے خصوصی توجہ مرکوز کرکے تحصیل خانپور میں ترقی کا نیاانقلاب پرپا کیا جس سے آنے والی نسلیں بھی مستفید ہونگی۔
وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کے کوارڈینیٹر ساجدخان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کی جانب سے 50kva کے چار ٹرانسفارمرز اور چالیس پولز دو دن کے اندر مہیا کرنے کا اعلان کیا۔مقامی مقررین نے اس موقع پر خان برادران کی شاندار عوامی خدمات کو سراہا اور انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔