اسلام آباد میں ضلع ہری پور کے جاری سوئی گیس فراہمی منصوبہ جات پر اعلٰی سطح میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

 3,610 total views

وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کی زیرصدارت منسٹری آف اکنامک افیرز اسلام آباد میں ضلعی سوئی گیس فراہمی منصوبہ جات پر اعلٰی سطح میٹنگ کا انعقاد۔
دوران میٹنگ ہری پور میں جاری میگا منصوبوں سمیت مختلف علاقہ جات میں جاری ومکمل سکیموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کی زیرصدارت منسٹری آف اکنامک افیرز اسلام آباد میں ضلع ہری پور کے جاری سوئی گیس فراہمی منصوبہ جات پر اعلٰی سطح میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں موجود افسران نے وفاقی وزیر کو مختلف علاقوں میں جاری ومکمل سکیموں سمیت گیس کے میگا منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان نے جاری کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیا۔