Search for:
عوامی قائد جناب عمرایوب خان نے میگا بجلی سکیم کی منظوری دی جو مکمل ہوچکی ہے

 1,267 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کے دورہ خالو محلہ صادق آباد غازی کے دوران واپڈا اہلکاروں ومقامی افراد کا انکے ہمراہ گروپ فوٹو۔۔۔
واضح رہے کہ مزکورہ محلے کے لیے عوامی قائد جناب عمرایوب خان نے میگا بجلی سکیم کی منظوری دی جو مکمل ہوچکی ہے۔

سورج گلی،پنڈ گجراں،چھچھ اور رانی واہ میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا۔مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

 2,460 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان نے 2 کروڑ 26 لاکھ 88 ہزار روپے کی خطیر فنڈنگ سے سورج گلی،پنڈ گجراں،چھچھ اور رانی واہ میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا۔مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

عوامی محرمیوں کے خاتمے کے بعد ضلعی ترقی میں مزید انقلاب بھرپا کرنے کے لیے اربوں روپے کی خطیر فنڈنگ سے بجلی وسوئی گیس سمیت سڑکوں کی تعمیر کے میگا منصوبے جاری ہیں۔حالیہ پانچ سال کے دوران الحمدواللہ نہ صرف عوامی دس سالہ محرمیوں کا خاتمہ ممکن بنایا بلکہ وہ تاریخ ساز منصوبے دئیے جنھیں سنہری دور کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان نے 2 کروڑ 26 لاکھ 88 ہزار روپے کی خطیر فنڈنگ سے سورج گلی،پنڈ گجراں،چھچھ اور رانی واہ میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان نے مزکورہ علاقہ جات کے عوام کو سوئی گیس فراہمی منصوبے کی مبارکباد پیش کی اور والہانہ استقبال پر انکا شکریہ ادا کیا۔
ایم پی اے وچئیرمین ڈیڈک کمیٹی ارشدایوب خان نے اس موقع پر واٹر سپلائی سکیم ،راستوں کی پختگی ودیگر مقامی ترقیاتی سکمیوں کا اعلان کیا۔اور کہاکہ حالیہ تین سال کے دوران خانپور میں وہ ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے جنکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ بلخصوص تحصیل خانپور کے تمام علاقہ جات میں بجلی کی ابتر صورتحال تھی۔جس پر وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان نے خصوصی توجہ دی اور ہنگامی بنیادوں پر نہ صرف وولٹیج مسائل کا خاتمہ ممکن بنایا بلکہ 60 کروڑ روپے کی لاگت سے خانپور 132kva کے گریڈ اسٹیشن کی منظوری دیکر اہلیانِ خانپور کے دل جیت لیے ہیں۔مزکورہ زیر تعمیر گریڈ کی جلد تکمیل سے تحصیل خانپور میں اگلے پچاس سالہ دور کے لیے بجلی کی ضروریات پوری ہونگی۔انھوں نے 2 ارب روپے کی خطیر فنڈنگ سے خانپور روڑ ،نادرہ آفس کے قیام،اربوں روپے کی لاگت سے گیس فراہمی منصوبہ جات پر بھی وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان کا شکریہ ادا کیا اور انکی شاندار عوامی خدمات کو سراہا۔ارشد ایوب خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے الیکشن میں ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہم دن رات ایک کرکے عوام کی طرز زندگی میں مزید ودیرپا بہتری لانے کے لیے عملی طور پر بھر پور اقدام اٹھا رہے ہیں۔۔۔

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امورجناب عمرایوب خان نے 60 کروڑ روپے کی خطیر لاگت زیر تعمیر خانپور 132kva گریڈ اسٹیشن کا دورہ

 2,235 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امورجناب عمرایوب خان نے 60 کروڑ روپے کی خطیر لاگت زیر تعمیر خانپور 132kva گریڈ اسٹیشن کا دورہ کرکے جاری منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے جاری کام میں مزید تیزی لانے کی ہدایات کیں۔ تاکہ آمدہ اگست یا ستمبر تک گریڈ کا باقاعدہ افتتاح کرکے آپریشنل کیا جائے اور خانپور کے عوام میگا منصوبے سے مستفید ہوسکیں۔اس موقع پر ایس ای پیسکو ہزارہ سرکل غلام سرور،ایکسین ہری پور عنایت اللہ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔جنھوں نے وفاقی وزیر کو گریڈ اسٹیشن کے جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 250 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے ہری پور سبزی منڈی موڑ سے بیڑ اور صوابی میرا کلنجر تک مین سوئی گیس لائن کی تکمیل

 1,530 total views

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 250 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے ہری پور سبزی منڈی موڑ سے بیڑ اور صوابی میرا کلنجر تک مین سوئی گیس لائن کی تکمیل۔
وفاقی وزیر نے بیڑ کا دورہ کرکے مین لائن کا جائزہ لیا اور مقامی لوگوں کو منصوبے کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔اہلیانِ بیڑ نے وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان کے بجلی وگیس کے تاریخ ساز منصوبوں کی تعریف کی اور انھیں شاندار عوامی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اہلیانِ کھلابٹ ٹاؤن کے قبرستان کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کے لیے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی

 1,435 total views

وزیراعظم عمران خان سے اہلیانِ کھلابٹ کے قبرستان اراضی کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کے لیے خصوصی ملاقات کی اور تحریری خط دیا ہے۔انشاءاللہ جلد کے ٹی ایس کے عوامی مطالبے کو حتمی شکل دینگے۔
وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان نے 17 لاکھ کی خطیر لاگت سے محلہ نیو قاضیاں کھلابٹ میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل کے موقع پر اہل محلہ کو سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل کی مبارکباد پیش کی۔ اور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اہلیانِ کھلابٹ ٹاؤن کے قبرستان کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کے لیے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی اور انھیں تحریری خط بھی دیا ہے۔جس پر انھوں نے اپنے پرنسپل سیکرٹری کو احکامات جاری کردئیے ہیں۔انشاءاللہ جلد اہلیانِ کھلابٹ ٹاؤن شپ کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کو حتمی شکل دینگے۔
منعقدہ تقریب کے دوران،محمد نواز، اللہ یار خان،ایم پی اے فیصل کے سیکرٹری شاہد اقبال ودیگر نے خطاب کرتے عوامی قائدجناب عمرایوب خان کی شاندار عوامی خدمات کو سراہا اور بلخصوص قبرستان کی اراضی کے لیے خصوصی کاوش کرنے پر وفاقی وزیر جناب عمرایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

93 لاکھ کی خطیر فنڈگ سے پنیاں میں انٹرنل روڑ اور محلہ سیری میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا۔

 889 total views

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور جناب عمرایوب خان نے 93 لاکھ کی خطیر فنڈگ سے پنیاں میں انٹرنل روڑ اور محلہ سیری میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب کے موقع عوامی قائد جناب عمرایوب خان،ایم پی اے فیصل زمان کے سیکرٹری شاہداقبال، سابق پنیاں محمد علی و دیگر خطاب کررہے ہیں۔۔۔